حیدرآباد۔29۔اپریل(اعتماد نیوز)عام آدمی پارٹی کے صدر اروند کیجروال نے آج
دعوی کیا کہ چند بی جے پی کارکنوں کی جانب سے عام آدمی پارٹی کے ٹوپی پہن
کر عوام پر حملے کر رہے ہیں۔ اروند کیجروال نے کہا کہ وارناسی میں بی جے
پی
کارکن اس حرکت کو کرتے ہوئے دہشت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے دو
ٹوک انداز میں کہا کہ بی جے پی کارکنوں کی یہ فاش غلطی ہے۔انہوں نے کہا
کہ وارناسی کے عوام بی جے پی کو اس معاملہ میں اچھی طرح سبق سکھلانے والے
ہیں۔